اسلام آباد پولیس کی طرف سے 8 مارچ یوم خواتین کے موقع پر ہونے والے اجتماعات کو غیر قانونی قرار دے کر شرکا اور منتظمین کے خلاف مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کی طرف سے ہفتہ کء روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذالعمل ہیں۔
اگر کوئی بھی غیرقانونی اجتماع ہوگا تو اس کے خلاف قانونی اقدامات کئے جائیں گے۔ہسپتالوں میں الرٹ کردیا گیا ہے۔خواتین،بچے اور بزرگوں سے گزارش ہے کہ ایسے مقامات سے دور رہیں۔سانس کے امراض میں مبتلا افراد سے گزارش ہے کہ غیر قانونی اجتماعات سے دور رہیں۔کیونکہ قیام امن عامہ کے لئے استعمال ہونے والے غیر مہلک اقدامات سے ان کے مرض بڑھنے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر عورت مارچ اسلام آباد کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا تھا۔مظاہرے کے شرکاء نے انتظامیہ اور پولیس کے خلاف شدید نعرےبازی کی تھی جبکہ زرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بھی دھکم پیل کی گئی تھی۔