صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تین ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد : صدر مملکت نے جسٹس نعیم اختر افغان کی بطور جج سپریم کورٹ آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دی جسٹس نعیم اختر افغان بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہیں

صدر مملکت نے جسٹس نعیم اختر افغان کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 (اے) 13 کے تحت دی بلوچستان ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی بطور قائمقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعیناتی کی بھی منظوری دے دی گئی ہےجسٹس محمد ہاشم خان کی بطور قائمقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت دی گئی ہے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کی بھی منظوری دی جو لاہورہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہیں صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 (اے) 13 کے تحت دی

اپنا تبصرہ لکھیں