یو این اوپس اور کورین انٹرنیشنل کا 6 کروڑسے زائد آبادی کو پینے کے صاف پانی فراہمی کا منصوبہ مکمل

کورین انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی اور یو این آفس برائے پراجیکٹ سروسز کا صاف پانی کی فراہمی کا مشترکہ منصوبہ اسلام آباد میں کوئیکا اور یو این آفس برائے پراجیکٹ سروسز کے منصوبے کی اختتامی تقریب کا انعقاد بدھ کے روز کیا گیا۔

آختتامی تقریب کے موقع پر جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پاکستان کی تقریبا 44 فیصد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے۔پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے مشترکہ منصوبے سے تقریبا 6 کروڑ 20 لاکھ افراد مستفید ہو ہو رہے ہیں۔منصوبے کے تحت پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے شہری مستفید ہو رہے ہیں۔

منصوبے کے تحت کوئیکا اور یو این اوپس نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو معاونت فراہم کی۔اس پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے منصوبے کی مالیت تقریبا 45 لاکھ ڈالر ہے۔منصوبے کے تحت پنجاب کے 35 اضلاع کی لیبارٹریوں میں عمل درآمد ہو چکا ہے.

منصوبے کے تحت خیبر پختونخوا کے 8 ڈویژنزکی لیبارٹریوں میں عمل درآمد پایہ تکمیل کو پہنچا.منصوبے کے تحت پی سی آر ڈبلیو آر اور پاک ای پی اے اسلام آباد کی لیبارٹریز میں بھی عمل درآمد کیا گیا۔اس منصوبے کے تحت پانی کا تجزیہ کرنے والی لیبارٹریوں کی صلاحیت بڑھائی گئی۔

صحت کےلیے محفوظ صاف پانی کےلیے لیبارٹریوں میں جدید آلات نصب کیے کیے گئے۔منصوبے کے تحت خیبر پختونخوا کو واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز پر مشتمل 8، پی سی آر ڈبلیو آر کو ایک گاڑی فراہم کی گئی۔

تقریب میں کوریا کے سفیرپارک کی جون، کنٹری ڈائریکٹر کوئیکا ژئیون جی ھو، یو این اوپس کی کنٹری منیجر جینیفر انخوم نے شرکت۔اختتامی تقریب میں سینیٹر کیشو بائی اور سینیٹر صابر شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں