ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی طرف سے بدھ کے روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس اسلحہ کی نمائش اور غیر ضروری پروٹوکول کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔
اسلام آباد آنے والے تمام سرکاری اور غیر سرکاری افراد اپنے ہمراہ صرف ایک گاڑی میں حفاظتی عملہ لا سکیں گے۔اگر کسی بھی عہدیدار یا شخص کے ساتھ اسلحہ کی نمائش کے مرتکب افراد ہوئے تو بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دیگر صوبوں کے عہدیداران اپنے ہمراہ صرف ضروری سیکیورٹی/ جیمرز کو کا سکیں گے۔
اسلام آباد پولیس وزراء اعلیٰ اور گورنر صاحبان کو رہنمائی اور حفاظت کےلیے سہولت فراہم کرے گی۔اسلام آباد میں دیگر صوبوں کے ہاؤسز پر تعینات پولیس افسران کو اسلام آباد پولیس کے سیکیورٹی ڈویژن سے رابطے کے بعد بامسلح رہنے کی اجازت ہوگی۔
نئے پارلیمانی سال کے آغاز اور اسلام آباد میں منعقد ہونے والی دیگر تقریبات اور اہم پروگراموں کی وجہ سے مجوزہ طریقہ کار کا از سر نو اعادہ کردیا گیا ہے۔تمام وزراء اور عہدیداران ، ممبران پارلیمنٹ سے گذارش کی جائے گی کہ مجوزہ طریقہ کار کے مطابق پولیس سے تعاون کریں۔اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔
Hahahaha our Maryam Ka kya hoo ga