سندھ سے سینٹ کی نشستوں کے الیکشن کا شیڈول جاری۔ کاغذات نامزدگی جمع اور جانچ پڑتال

الیکشن کمیشن نےسینٹ میں سندھ کی 2 جنرل نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ۔
الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کو سینیٹ الیکشن کیلئے ریٹرننگ افسر مقرر کردیا گیا،سینیٹ الیکشن کے لیے سندھ اسمبلی میں پولنگ 14 مارچ کو ہوگی ، ووٹنگ صبح نو بجے سے سہہ پہر چار بجے تک جاری رہے گی ،
5 مارچ تک کاغذات کی اسکروٹنی، 7 مارچ تک اپیلیں فائل کی جاسکیں گی، 9 مارچ تک اپیلوں پر فیصلے، 10 مارچ تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے،
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے صوبہ سندھ کی سینیٹ کے 2جنرل سیٹ کے ضمنی الیکشن شیڈول کے مطابق پیپلز پارٹی کے جام سیف اللہ خان ، محمد اسلم ابڑو، وقار مہدی اور مختیار احمد دھامرا عاجز جبکہ سنی اتحاد کونسل کے نذیراللہ، شازیہ سہیل اور جمیل احمد نے بحیثیت اُمیدوارن سینیٹ کے کاغذات نامزدگی صوبائی الیکشن کمشنر سندھ / ریٹرننگ آفیسر شریف اللہ کے پاس جمع کرائے۔صوبائی الیکشن کمشنر سندھ/ریٹرننگ آفیسرکی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ کی گئی

اپنا تبصرہ لکھیں