مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آمر کے پوتے سنی اتحاد کے عمر ایوب کو شکست دے کر وزیراعظم منتخب

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اتحادی جماعتوں کے نامزد کردہ امیدوار شہباز شریف دوسری بار اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوگئے. انہوں نے قائد ایوان کی نشست سنبھال لی، شہباز شریف نے 201 ووٹ حاصل کیئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ امیدوار عمر ایوب کو 92 ووٹ ملے اس کارروائی کے دوران ایوان گھڑی چور اور ووٹ چور کے نعروں سے گونجتا رہا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے اسمبلی کا اجلاس اتوار کے روز منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران اراکین قومی اسمبلی نے ووٹنگ کے ذریعے نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا۔جے یو آئی کے اراکین وزیراعظم کے انتخاب کی کارروائی کا حصہ نہ بنے اور قومی اسمبلی ہال سے باہر چلے گئے جبکہ سردار اختر مینگل ایوان میں بیٹھے رہے اور انہوں نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔سیکرٹری قومی اسمبلی نے ووٹوں کا ریکارڈ اسپیکر ایاز صادق کو پیش کر دیا۔

بعدازاں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے لیے ہونے والے انتخاب کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز شریف 201 ووٹ لے کر وزیراعظم پاکستان منتخب ہو گئے، شہبازشریف پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔اسپیکر نے کہا شہباز شریف کے مد مقابل سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ امیدوار عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے جبکہ کل 293 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

نتائج کا اعلان ہونے کے بعد شہباز شریف، نواز شریف اور آصف علی زرداری سے جاکر گلے ملے جبکہ دیگر اتحادی ارکان نے بھی نومنتخب وزیراعظم کو مبارک باد دی۔وزیرِ اعظم پاکستان منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں شہباز شریف نے اتحادی رہنماؤں کا نام لے کر شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں