صدارتی الیکشن۔ آصف علی زرداری کے مد مقابل محمود خان اچکزٸی

کراچی -وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صدارتی انتخاب کے لیے پارٹی سربراہ آصف علی زرداری کے نامزدگی پیپرز جمع کرا دیئے ۔ دوسری جانب سنی اتحاد کونسل نے پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزٸی کو صدر کے عہدے کے لیے نامزد کردیا ہے ۔ ان کے کاغذات نامزدگی بھی ہاٸی کورٹ میں جمع کرا دیٸے گٸے ہیں ۔صدارتی الیکشن 9 مارچ کو قومی اسمبلی ہال میں ہوں گے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے پارٹی ایم پی ایز کی بڑی تعداد کے ساتھ ہائی کورٹ پہنچے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ فریال ٹالپر، سید قائم علی شاہ، آغا سراج درانی ، نثار کھوڑو، ناصر شاہ، شرجیل میمن ، امتیاز شیخ ، سعید غنی ، نادر مگسی، سمیت 30 ایم پی ایز موجود تھے؛
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کاغذات نامزدگی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جناب جسٹس عقیل عباسی کے پاس جمع کرائے ۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آصف زرداری کے پروپوزر ہیں ۔ ایم پی اے سید ناصرحسین شاہ صدارتی انتخاب کے لیے آصف زرداری کے سیکنڈیئر ہیں ۔ سنی اتحاد صدارتی انتخابات میں محمود خان اچکزٸی کی کامیابی کے لیے دیگر جماعتوں سے ووٹ حاصل کرنے کے لیے رابطے کر رہی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں