اسلام آباد پولیس نے ہائی کورٹ سے افسران کو سزا کے فیصلے کو مسترد کر دیا

اسلام آباد پولیس کے افسران انٹرا کورٹ اپیل کریں گے تاکہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم کروایا جا سکے۔جمعہ کے روز عدالت سے افسران کو سزا سنائے جانے کے بعد ترجمان اسلام آباد پولیس نے بیان جاری کیا۔بیان میں عدالت کی طرف سے غیر قانونی قرار دیئے گئے اقدامات کو جائز قرار دیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس کے افسران اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اپنے جائز اختیارات قیام امن عامہ کےلیے استعمال کیے۔قانون سب کےلیے برابر ہے، قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس اپنے فرائض منصبی تندہی سے ادا کرتی رہے گی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایچ او عدالت کے حتمی فیصلے تک اپنے عہدوں پر کام کرتے رہیں گے۔اسلام آباد پولیس اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے قیام امن کےلیے اپنے فرائض سر انجام دیے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عہ ہی کے روز ایس پی آپریشنز ، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایچ اور کو عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کیس میں قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی تھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں