جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، صدرمملکت آصف علی زرداری نے حلف لیا

جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، صدرمملکت آصف علی زرداری نے حلف لیا
ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف، سروسز چیفس، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، گورنرز، وزرائے اعلیٰ، وزراء، سپریم کورٹ وہائی کورٹس کے ججز، سابق چیف جسٹسز ، لاء افسران، وکلاء تنظیموں کے عہدیداران، وکلاء اور میڈیا نمائندوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے آئین کی نئی منظور شدہ 26ویں ترمیم کے تحت سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججوں میں سے آئندہ چیف جسٹس کے طور پر نامزد کیا تھا اور اس حوالے سے ایک سمری وزیراعظم نے صدر مملکت کو بھجوائی تھی۔ بعد ازاں جسٹس یحیی ٰآفریدی کی بطور 30ویں چیف جسٹس تقرری کی منظور ی دی گئی۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں