عدالتی حکم عدولی پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر اور ایس ایچ او توہین عدالت کے مرتکب قرار دے گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے توہین عدالت کے کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کو 6 ماہ، ایس ایس پی آپریشن ملک جمیل ظفر کو 4 ماہ اور تھانہ مارگلہ کے ایس ایچ او ناصر منظور کو چھ ماہ قید کی سزا سنا دی۔سزا اپیل کے تیس دنوں کے دوران معطل رہے گی۔ اپیل دائر نہ ہونے اور تیس دن کی مدت ختم ہونے پر ملزمان کو گرفتار کر کے جیل ڈال دیا جائے گا۔
عدالت نے 7ستمبر 2022 کو پی ٹی آئی کے راہنما شہریار آفریدی کی طرف سے دائر کردہ توہین عدالت کی درخواست پر ان افسران پر فردِ جرم عائد کی تھی۔الزام تھا کہ مذکورہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کے 2 ایم پی او کے اختیارات کو غیر قانونی قرار دینے کے باوجود شہریار آفریدی کو انہی اختیارات کے تحت گرفتار کیا تھا۔
ڈی سی اسلام آباد، ایس ایس آپریشنز اور ایس ایچ او سے موصول ہونے والا جرمانہ ان شہریوں کو دینے کا حکم جن کے خلاف ایم پی او آررڈرز جاری کیے گئے۔فیصلے کی کاپی وزیر اعظم کو بھجوانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔وزیر اعظم سرکاری افسران کے اختیارات سے تجاوز پر تحقیقات کریں گے۔
جمعہ کے روز عدالتی فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر آئی جی اسلام آباد، ڈی سی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی صدر عدالت میں پیش ہوئے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا