جمعرات کے روز پاکستان کی 16 ویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس 1 گھنٹے سے زائد کی تاخیر سے شروع ہوا۔
اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعتِ پیش کی گئی۔قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کی اور نو منتخب ارکانِ قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اراکین سے حلف لیا۔حلف کے بعد تمام ارکان نے رجسٹر پر دستخط کیے۔موجودہ قومی اسمبلی کا ایوان 336 ارکان پر مشتمل ہے، قومی اسمبلی کی 266 نشستوں پر براہِ راست انتخابات کے ذریعے ارکان منتخب ہوتے ہیں، باقی ارکان مخصوص نشستوں پر ایوان کا حصہ بنتے ہیں۔