نو منتخب اسمبلی کا افتتاحی اجلاس دعوت نامے منسوخ اسلام آباد میں سیکورٹی الرٹ

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق نو منتخب قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر ہائی سیکیورٹی زون میں سیکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے۔سیکیورٹی کے پیش نظر اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔

آج پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب جانے کی صرف ان افراد کو اجازت ہوگی جن کے پاس اسمبلی اجلاس میں شرکت کے دعوت نامے ہوں گے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے مہمان پڑتال کرلیں کچھ دعوت نامے منسوخ کردیے گئے ہیں۔کسی بھی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔سیف سٹی سے نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

ہائی سیکیورٹی زون میں کسی بھی سرگرمی کےلیے ایس ایس پی آپریشنز کو درخواست دینا ضروری ہے۔کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں