دن کی روشنی میں سمری مسترد کرنے کے بعدصدر نے رات کی تاریکی میں اسمبلی اجلاس طلب کر لیا

وزیر پارلیمانی امور کے بعد صدر عارف علوی نے بھی قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے بھی نو منتخب قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10بجے طلب کرلیا ہے۔

صدر مملکت نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات 12 بجے کے قریب دستخط کیے۔واضح رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری مسترد کرکے واپس بھیج دی تھی۔

جس کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹیریٹ نے وزیر پارلیمانی امور مرتضی سولنگی کے دستختوں سے جاری ہونے والی سمری کے مدنظر بعد اسپیکر آج جمعرات کے روز اجلاس طلب کیا ہے۔اس اجلاس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں