صدر کی بجائے وزیرپارلیمانی امور کے دستخط سے نو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس آج منقد ہو گا

صدر کی طرف سے سمری مسترد ہونے کے بعد نو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بغیر نو منتخب قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس طلب کرلیا ہے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے بدھ کے روزجاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات 29 فروری کی صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے۔اجلاس آرٹیکل 91 کی سب کلاز 2 کے تحت طلب کیا گیا ہے۔

نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’وزارت پارلیمانی امور کے زریعے وزیراعظم نے وزارت قانون سے رائے لینے کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے آئین کے آرٹیکل 91 کے شق 2 کے تحت انتظامات کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس لیے آگاہ کیا جاتا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات 29 فروری دن 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔

اس طرح پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں جمعرات کے روز نئی پارلیمانی تاریخ ھی اسی وقت رقم ہو رہی ہے۔زرائع ابلاغ کے مطابق نگران وفاقی وزیر برائے پارلیمانی اُمور مرتضیٰ سولنگی نے وفاقی وزارتِ قانون کے مشورے پر نو منتخب قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط کیے۔

اس سے قبل صدر پاکستان عارف علوی نے وزیراعظم کی طرف سے نومنتخب قومی اسمبلی کا افتاحی اجلاس طلب کرنے کی سمری مسترد کرتے ہوئے واپس ارسال کر دی تھی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 29 فروری کو قومی اسمبلی اجلاس کا وقت مقرر کر دیا اور اجلاس صبح دس بجے ہو گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں