مارس بی پی او نے پاکستان کے برآمدی زر ترسیلات کی کمپنیوں میں 17ویں پو زیشن حاصل کر لی

اسلام آ باد-مارس بی پی او نے پاکستان میں زیادہ بر آ مدی ترسیلات زر کی کمپنیوں میں 17ویں پو زیشن حاصل کرلی کمپنی نے 2013 میں اپنے قیام سے لے کر اب تک بے پنا کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس وقت مارس بی پی او ملک کا ایک سرکردہ نام بن گیا ہے جو غیر معمولی کامیابیوں کیلئے جانی جاتی ہے۔کمپنی کے پاس 2000 سے زائد پیشہ ور افراد کی ٹیم ہے جو گذشتہ دہائی سے کمپنی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 600 سے زائد مندوبین نے شرکت کی اور 90 سے زائد ایوارڈ دیئے گئے۔تقریب کے دوران مارس بی پی او کی قیادت اس کے بانی ممبران کی نمایاں خدمات کو بھی سراہا گیا جن کی محنت اور لگن نے کمپنی کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے صدر مارس بی پی او شعیب اکرم نے کہا کہ زندگی میں آ گے بڑھنے کیلئے کو شش کرتے رہنا چا ہئے ا بتدائی طور پر کامیابی نہ بھی ملے تو ثابت قدمی سے آ گے بڑھتے رہنا چا ہئے آ ج کی کامیابی ملازمین کی انتھک محنت کا ثمر ہے ۔تقریب کے آ خر میں غیر معمولی کا رکر دگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو ایوارڈ اور تعریفی سر ٹیفکیٹ بھی دیئے گئے اور ساتھ ہی لکی ڈرا کے ذریعے کار اور با ئیکس بھی دیئے گئے ۔مہما نو ں کے اعزاز میں شاندار عشائیہ کیساتھ لائیو میوزک کا انعقاد بھی کیا گیا۔

مارس بی پی او نے پاکستان کے برآمدی زر ترسیلات کی کمپنیوں میں 17ویں پو زیشن حاصل کر لی“ ایک

اپنا تبصرہ لکھیں