مشیر وفاقی محتسب کا جڑانوالہ میں پاسپورٹ آفس کا دورہ، اور آپریشنل امور کا جائزہ

وفاقی محتسب کے مشیر شاہد حسین جیلانی کا جڑانوالہ میں پاسپورٹ آفس کا دورہ، آپریشنل امور کا جائزہ لیا۔ سائلین سے استفسار کیا، آفس انچارج کو سائلین کی داد رسی کے حوالے سے ہدایات دیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی کے مشیر شاہد حسین جیلانی نے بدھ کے روز پاسپورٹ آفس جڑانوالہ کا دورہ کیا، دورہ کے دوران انہوں نے پاسپورٹ اپلائی کرنے کے امور کا جائزہ لیا۔ آفس انچارج رانا ندیم انہں پاسپورٹ اپلائی کرنے کے طریقہ کا اور دستیاب سہولیات کے حوالے سے بریف کیا۔اس موقع پر مشیر وفاقی محتسب نے آفس میں موجود سائلیں سے سہولیات اور دیگر معاملات کے حوالے سے استفسار کیا۔ انہوں نے موقع پر آفس انچارج رانا ندیم کو سائلین کی داد رسی کیلئے ہدایات دیں۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دورہ کا مقصد وفاقی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور سفارشات مرتب کرنا ہے تاکہ سہولیات اور امور میں بہتری لائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ شہریوں اور معذور افراد کو سہولیات کی فراہمی ترجیع ہے۔ پاسپورٹ کے حصول کے امور کو آسان اور بہتر بنانے کے حوالے سے سفارشات مرتب کرکے وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں کو ارسال کی جائیں گی۔ انہوان نے بتایا کہ وفاقی محتسب نے وفاقی اداروں اور عوام کے مابین تنازعات کو حل کرنے کے لئے ثالثی اور مصالحتی کردار تحت غیر رسمی حل کرنے کا نیا اقدام متعارف کروایا ہے جس سے مفت اور فوری انصاف کی فراہم میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں