فیصل آباد سی ٹی او مقصود احمد لون کی ہدایت پرسٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کی جانب سے انسداد پتنگ بازی کے سلسلہ میں واک کا اہتمام کیا گیاجسکی قیادت ڈی ایس پی سرکل پیپلز کالونی ملک محمد جاوید نے کی واک کا مقصد دھاتی قاتل ڈور سے پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کی حوصلہ شکنی ہو اور شہریوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے شہریوں کو چاہے کہ اس خونی کھیل سے نہ صرف خود بچیں بلکہ اپنے بچوں کو بھی پتنگ بازی سے باز رکھے اس اس کھیل سے کئی قیمتی جانیں جا چکی ہے جسکی روک تھام کیلئے ٹریفک پولیس اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی شہریوں کو بھی چاہے کہ اس خونی کھیل کے خاتمہ کیلئے مقامی انتظامیہ کا ساتھ دیں پولیس پتنگ اور دھادرتی ڈور کی خریدوفروخت کرنے والے کیخلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کریگی واک میں ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کے سٹاف ہمراہ ٹریفک پولیس کے دیگر اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔