کراچی . گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جاپان کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی
قونصل جنرل جاپانHattori Masaruنے گورنر سندھ کا استقبال کیا۔
تقریب کے آغاز پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔۔ گورنر سندھ نے جاپان کے قومی دن کی مناسبت سے کیک کاٹا۔۔ تقریب میں مختلف ممالک کے سفارت کار،قونصل جنرلز،تاجر برادری کے رہنماء،معززین شہر اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی ۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ اس پروقار تقریب میں شرکت کرکے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔۔
بچپن سے ہی جاپان کی مصنوعات استعمال کرتے آرہے ہیں، کہہ سکتا ہوں کہ جاپان ہمارے دلوں اور گھروں میں موجود ہے۔