گھوڑا قابو میں نہ رہا نہ الیکشن لڑا نہ مخصوص نشستیں چاہتے ہیں سنی اتحاد کونسل کا ایکشن کمیشن کو خط۔

اسلام آبادچیف الیکشن کمشنر نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقیتوں کک مخصوص نشستوں کے معاملے 6 درخوستوں کی جاری سماعت کے دوران بیرسٹر علی ظفر کو سنی اتحاد کونسل کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط دکھادیا۔تو علی ظفر ہکا بکا اور حیران ہو گئے اور اس پر لاعلمی کا اظہار کر دیا ۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے 26 فروری کو الیکشن کمیشن کے نام خط میں الیکشن نہ لڑنے اور مخصوص نشستیں نہ لینے کا کہاہے۔الیکشن کمیشن میں سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق معاملے کی سماعت بدھ کے روز ہوئی۔چیف الیکشن کمشنر نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ سربراہ سنی اتحاد کونسل نے 26 فروری کو الیکشن کمیشن کو خط لکھا۔جس میں کہا گیا کہ جنرل الیکشن نہیں لڑ رہے اور نہ ہی مخصوص نشستیں چاہئیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے سنی اتحاد کونسل کا خط بیرسٹر علی ظفر کے حوالے کیا اور ریمارکس دیئے کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں چاہئیں تو آپ کیوں مجبور کر رہے ہیں؟۔بیرسٹر علی ظفر نے سنی اتحاد کونسل کے خط سے لاعلمی کا اظہار کر کیا اور کہا کہ تحریک انصاف کو ایسے کسی خط کا نہیں بتایا گیا.

اپنا تبصرہ لکھیں