اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی طرف سے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام دیا گیا ہے۔اپنے پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مریم نواز کا بطور وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونا ان پر اراکین پنجاب اسمبلی کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔
مریم نواز پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہوئی ہیں۔مریم نواز ایک انتہائی قابل، زیرک اور متحرک سیاسی رہنما ہیں۔ان کی قیادت میں پنجاب حکومت صوبہ پنجاب کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ان کا انتخاب صوبہ پنجاب کی عوام کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کے لیے نیک شگون ثابت ہو گا۔