سندھ اسمبلی: اویس قادر شاہ اسپیکر اور نوید انتھونی ڈپٹی اسپیکر منتخب، وزیر اعلی کا انتخاب پیر 26 فروری کو ہوگا

سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوگئے ۔ اسپیکر کے لیے اویس قادر شاہ اورڈپٹی اسپیکر کےلیے نوید انتھونی دونوں 111 ووٹ حاصل کر کے منتخب ہو گئے ۔ متحدہ قومی موومنٹ کی اسپیکر کی امیدوار صوفیہ شاہ اور اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار راشد خان ایڈوکیٹ 36/36 ووٹ حاصل کرسکے۔ آج سنی اتحاد کونسل کے 9 اور جماعت اسلامی کے ایک رکن نے بھی حلف اٹھا لیا لیکن انھوں نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں حصہ نہیں لیا۔ کل پیر کےروز وزیر اعلی کا انتخاب ہوگا ۔پیپلزپارٹی کی جانب سے سید مراد علی شاہ کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ علی خورشیدی متحدہ قومی موومنٹ کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں