ملزم شہزاد الہی نے شکایت کنندہ کے بھتیجے کو اٹلی بھجوانے کےنام پر 23 لاکھ روپے وصول کئے تھے۔احسن اقبال نامی متاثرہ شہری لیبیا کشتی حادثے میں جانبحق ہو گیا تھا
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف سال 2023 کمپوزیٹ سرکل گجرانوالہ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔سپیشل جج سنٹرل-I گجرانوالہ محمد نعیم شیخ نے مقدمے کی سماعت مکمل کرتے ہوئے شہزاد الہی کو 20 سال قید اور 14 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی۔