وزیر اعلیٰ سندھ کے لیے سید مراد علی شاہ نامزد، اویس قادر شاہ اسپیکر اور نوید انتھونی ڈپٹی اسپیکر ہوں گے

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی سے منتخب سید مراد علی شاہ کو وزیر اعلی سندھ کے لئے نامزد کردیا۔ سید مراد علی شاہ تیسری مرتبہ وزیر اعلی کے عہدے پر فائز ہوں گے ۔ کل سندھ اسمبلی کااجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں نو منتخب نمائندے حلف اٹھائیں گے۔ سندھ اسمبلی کے موجودہ اسپیکر آغا سراج درانی نئے ممبران اسمبلی سے حلف لیں گے جس کے بعد نٸے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا ۔پاکستان پیپلز پارٹی نے اسپیکر کے لیے سید اویس قادر شاہ اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے نوید انتھونی کو نامزد کردیا ہے ۔اجلاس میں اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد نو منتخب اسپیکر وزیر اعلی کا انتخاب کرائیں گے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی میں 84 نشتیں حاصل کرکے دو تہائی اکثریت حاصل کی ہے ۔ متحدہ قومی موومنٹ 28 نشستوں کے ساتھ سندھ اسمبلی میں دوسرے نمبر پر ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں