اے این ایف کے 30ویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب کا انعقاد

کمپلیکس راولپنڈی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں اے این ایف کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب کے دوران سال 2023 کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے والے فورس کے افسران اور جوانوں میں انعامات تقسیم کئے گئے اور شہداء کے ورثاء کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب میں اے این ایف کے سابقہ ڈائریکٹر جنر لز نے بھی شرکت کی جن میں لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) مشتاق حسین ہلال امتیاز (ملٹری)، میجر جنرل (ریٹائرڈ) سید خالد امیر جعفری ہلال امتیاز (ملٹری) ، میجر جنرل (ریٹائرڈ) سید شکیل حسین ہلال امتیاز (ملٹری)، میجر جنرل (ریٹائرڈ) مسرت نواز ملک ہلال امتیاز (ملٹری)، اور میجر جنرل (ریٹائرڈ) محمد عارف ملک ہلال امتیاز (ملٹری) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مسٹر جیریمی ملسم، کنٹری نمائندہ یو این او ڈی سی پاکستان،محترمہ شینن برنک، INL پروگرام آفیسر، گراہم اورر، علاقائی سربراہ، نیشنل کرائم ایجنسی، اور پاکستان میں تعینات یو ین و ڈی سی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں