سیاست میں 5 سال کا معائدہ نہیں لکھ سکتے فی الحال پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ نہیں ہو گی: کنڈی

بدھ کے روز مقامی ٹی وی چینل جیونیوز کی صبح کی نشریات میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنر پیپلز پارٹی کے ہوں گے جب کہ سندھ اور بلوچستان کے مسلم لیگ (ن) سے ہوں گے۔سیاست میں 5 سالہ معاہدہ نہیں لکھ سکتے۔فی الحال پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ نہیں ہوگی پیپلز پارِٹی وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ووٹ، اعتماد کا ووٹ اور اسپیکر کا ووٹ دے گی۔

انہوں نے کہا حکومت کو قانون سازی میں سپورٹ کریں گے، ہم تنقید برائے اصلاح کریں گے، تنقید برائے تنقید نہیں کریں گے۔جب نظر آئے گا حکومت کی مجبوری ہے تو سپورٹ کریں گے۔دونوں جماعتوں کی مشرکہ کمیٹی کے زریعے مل بیٹھ کر چیزیں کریں گے۔پی پی رہنما نے مزید کہا کہ شہباز شریف وزیراعظم ہوں گے اور ان کی صوابدید ہے کہ کسے کابینہ کا حصہ بنائیں اور کسے نہ بنائیں، وہ کسی کو بھی کابینہ میں شامل کریں یہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے۔

پی ڈی ایم کے ساتھ 16 ماہ کا تجربہ اچھا نہیں تھا۔اب شہباز شریف نے لیڈ کرنا ہے، امید کرتے ہیں وہ بہتر طریقے سے لیڈ کریں گے.فیصل کریم نے کہا کہ پارٹی جلد گورنرز اور وزرائے اعلیٰ کے نام شیئر کرے گی اس سلسلے میں مایوس نہیں کریں گی، آج یا کل میں سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کا نام دے دیں گے.

منگل کی شب ایک اور ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا 16 مہینے بلاول پارٹی کو ٹائم نہیں دے سکے۔اب وہ وزیرنہیں ہوں گے تو وقت دے سکیں گے۔ہم ملک کو معاشی بحران اور سیاسی عدم استحکام سے نکالنا چاہتے ہیں، مشکلات میں (ن) لیگ کو سپورٹ کریں گے، ہم (ن) لیگ کو بلیک میل نہیں کریں گے، ساری ذمہ داری شہبازشریف پر ہوگی کہ وہ کس طرح سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں