پولیس اہلکاروں سے ملکر سابق آزاد امیدوار پی پی 62 عاقب عظیم راں کے گھر دھاوا بول کر چوبیس لاکھ روپے نقدیطلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا

کامونکے(چوھدری محمد خورشید سے)ASI نے پولیس اہلکاروں سے ملکر سابق آزاد امیدوار پی پی 62 عاقب عظیم راں کے گھر دھاوا بول کر چوبیس لاکھ روپے نقدی،لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔پولیس آفسران نے پیٹی بھائی کو بچانے کیلئے دس دن گزر جانے کے باوجود مقدمہ درج نہ کیا۔ان خیالات کا اظہار سابق آزاد امیدوار پی پی 62 عاقب عظیم راں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ 13 فروری کو اے ایس آئی شفیق اور عابد ڈوگر سمیت دیگر پولیس اہلکاروں نے میرا ڈیرہ پر ریڈ کیا اور وہاں موجود میرے دوستوں کو تشدد کا نشانہ بنایا بعدازاں مسلح پولیس اہلکار میرے گھر میں داخل ہوگئے اور میرے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھر کی تلاشی لینا شروع کردی جس دوران میرے گھر سے چوبیس لاکھ روپے نقدی اور آٹھ تولہ طلائی زیورات،چار عدد قیمتی گھڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔اس واردات پر میں نے 15 پر کال کی تو ایمن آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر وقوعہ دیکھا جس کے بعد میں نے اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دی مگر دس دن گزر جانے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہوسکا۔جبکہ اس حوالے سے اے ایس پی دیگر اعلیٰ آفسران سے بھی داد رسی کیلئے رابطہ کیا گیا مگر ابھی تک شنوائی نہ ہوسکی۔جس پر میں نے اب اندراج مقدمہ سیشن کورٹ میں رٹ دائر کر دی ہے۔انہوں نے چیف جسٹس اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ میرے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس لیں اور ملزمان کیخلاف کارروائی کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں