میرے حلقے کا الیکشن آر او اور پولنگ عملے نے چوری کر لیاشمس حمزہ زئی

بلوچستان صوبائی اسمبلی پی بی 5 سے امیدوار نے کہا ہے کہ پی بی 5 لورالائی میں اتخابات کے موقع پر دھاندلی کی گئی۔ الیکشن سے قبل تمام امیدواروں نے مشترکہ احتجاج کے زریعے متنازعہ ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تعینانی کو مسترد کر دیا تھا۔ تاہم امیدواروں کی شنوائی نہ ہو سکی۔

حلقے سے پیپلز پارٹی کے امیدوار شمس حمزہ زئی نے منگل کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا آر او نے پولنگ اور نتائج کے موقع پر ایک مخصوص امیدوار کو فائدہ پہنچایا۔اور اس کے حریف امیدواروں کے حامی ووٹروں کے حق رائے دہی کو دشوار بنایا۔

انہوں نے کہا حبکہ یہاں فارم 45 اور فارم 48 یکساں نہیں نہیں ہیں۔ فارم 47 میں ایک امیدوار کو 3142 ووٹ زائد درج کیئے گئے ہیں۔جبکہ پوسٹل بیلٹ بھی ارسال نہیں کیئے گئے۔حلقہ میں فارم 45, 47 اور 48 میں واضح تضاد موجود ہے۔ جس کے خلاف میں نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے۔

شمس حمزہ زئی نے کہا آر او اور اے آر او نے دھاندلی کر کے ضلع میں دشمنیاں پیدا کرنے کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ 8 پولنگ پر سٹیشنز دنگے فساد اور لڑائی جھگڑے کے باعث الیکشن منعقد نہیں ہوا ہے۔ہمارا مطالبہ ہے ان پولنگ سٹیشنز پردوبارہ پولنگ کی جائے۔جبکہ دیگر کی فارم 45 کے مطابق گنتی کیا جائے۔جب تک انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات نہیں ہو جاتی اس حلقے کے نتائج جاری کرنے سے روک دیا جائے۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار نے کہا ہم محنت اور جمہوریت کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔اور گاوں کی سطح پر خواتین کے شناختی کارڈ بنانے کے لیے خدمات انجام دی ہیں۔حلقے میں دھاندلی کے ہمارے پاس مکمل ثبوت ویڈیو اور فارم 45 کی شکل میں موجود ہیں،الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ پی بی 05 کا حتمی نتیجہ روکا جائے،پولنگ ایجنٹس کو دیئے گئے فارم 45 کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنز کی ری کاؤنٹنگ کروائی جائے۔

دھاندلی زدہ پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ شفاف انتخابات کرائے جائیں اور دھاندلی میں ملوث ریٹرنگ آفیسرز ،پریذائیڈنگ آفیسرز اورکے خلاف عملے کیخلاف سخت محکمانہ کارروئی عمل میں لائی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی شمس الدین کا مزید کہنا تھا کہ پی بی 05 ضلع لورا لائی میں آر او عبداللہ زہری نےاے آر اوز حبیب الرحمٰن کے ساتھ شامل ہو کر پوسٹل بیلٹ میں بھی دھاندلی کی اور سرکاری ملازمین کی طرف سے پیپلز پارٹی کو دیئے گئے 680 بیلٹ میں سے صرف 71 ووٹ شمار کئے گئے جبکہ 609 ووٹ غائب کر دیئے گئے امکان ہے کہ یہ ووٹ مخالف امیدوار محمد خان کے کھاتے میں ڈالدیئے گئے۔آر او کی جانبداری کے باعث محمد خان کو سرکاری ملازمین کی طر ف سےملنے والے ووٹ 1034 ظاہر کئے گئے ہیں جبکہ ثبوت مانگنے پر ہمیں کوئی بھی ثبوت مہیا نہین کیا گئے،جو کہ بہت بڑی زیادتی ہے۔

شمس الدین نےنگران وزیراعظم، آرمی چیف، چیف الیکشن کمشنراور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی پی بی 05 کا حتمی نتیجہ روکا جائے،پولنگ ایجنٹس کو دیئے گئے فارم 45 کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنز کی ری کاؤنٹنگ کروائی جائے، دھاندلی زدہ پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ شفاف انتخابات کرائے جائیں اور دھاندلی میں ملوث ریٹرنگ آفیسرز ،پریذائیڈنگ آفیسرز اورکے خلاف عملے کیخلاف سخت محکمانہ کارروئی عمل میں لائی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔

میرے حلقے کا الیکشن آر او اور پولنگ عملے نے چوری کر لیاشمس حمزہ زئی“ ایک

اپنا تبصرہ لکھیں