الیکشن کمیشن ُPB-14 نصیرآباد سے”سردار غلام رسول عمرانی “کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے ،سرکردہ محمدصدیق عمرانی، بخت بانوعمرانی

بدترین دھاندلی کرانے پر آر او عبدالغنی علیزئی کیخلاف سخت ترین کارروئی کی جائے، بخت بانو

اسلام آباد.بلوچستان کے ضلع نصیر آباد سےصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 14سے قبائلی رہنماء سرکردہ محمدصدیق عمرانی نے کہا ہےکہ حلقہ پی بی 14 نصیرآباد بلوچستان کے ریٹرنگ آفیسر عبدالغنی علیزئی نے انتخابات میں بدترین دھاندلی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار غلام رسول عمرانی کی جیت کو ہار میں تبدیل کر دیا ہے،

ہماری درخواست پر الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ نے حلقے کے انتخابی نتائج روکتے ہوئےری کاؤنٹنگ کا حکم دیا مگر آر او اپنے دفتر سے غائب ہے اور ری کاؤنٹنگ نہیں کروا رہا جس پر الیکشن کمیشن نے اسے توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے،الیکشن کمیشن فارم 45 کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار غلام رسول عمرانی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے اور آر او عبدالغنی علیزئی کیخلاف سخت ترین کارروئی کرے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےبلوچستان کے ضلع نصیر آباد سےصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 14سے قبائلی و سیاسی راہنماء سرکردہ محمدصدیق عمرانی، بخت بانو بلوچ و دیگر کا مزید کہنا تھا کہ ہم ریاست کو ماں تسلیم کرتے ہیں اور ریاست کے بڑوں کو اپنا دکھڑا سنانے آئے ہیں،

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد سےصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 14 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارسردار غلام رسول کو اپنے مخالف ن لیگی امیدوارمحمد خان لہڑی پرواضح برتری حاصل تھی تاہم آر او عبدالغنی علیزئی نے بدترین دھاندلی کرتے ہوئے نتائج میں ردوبدل کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار غلام رسول عمرانی کی جیت کو ہار میں تبدیل کر دیا اور ن لیگ کے ہارے ہوئے امیدوار محمد خان لہڑی کی کامیابی کا اعلان کر دیا جس پر ہم نے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا اور دھاندلی کیخلاف درخواست دی جس پر الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ نے حلقہ کے انتخابی نتائج کو روکتے ہوئے ری کاؤنٹنگ کا حکم دیا مگر متعلقہ آر او ری کاؤنٹنگ کروانے کے بجائے دفتر سے ہی غائب ہو گیا ہے،جس پر الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ نے اس توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ آر او نے حلقےمیں بدترین دھاندلی کیلئے تمام پولنگ اسٹیشنز پر ن لیگی امیدوار کے عزیز اور رشتہ داروں کو بطور عملہ تعینات کیا اور جہاں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ووٹرز کی اکثریت تھی وہاں کم پولنگ عملہ تعینات کیا تاکہ وہاں کم سے کم ووٹ پول کئے جا سکیں مگر اس کے باوجود لوگوں نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو بھرپور کامیابی سے ہمکنار کرایا،انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ ن لیگی امیدوار کی کامیابی کے نوٹیفیکشن کالعدم قرار دیکر پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار غلام رسول کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کیا جائے اور آر او عبدالغنی علیزئی کیخلاف سخت ترین کارروئی کی جائے،اس موقع پر پی پی راہنماء بخت بانو کا کہنا تھا کہ آر او عبدالغنی نےحلقے میں بدترین دھاندلی کرکے انتخابات کے عمل کو داغدار کر دیا ہےجسکے ہمارے پاس نہ صرف فارم 45 بلکہ ویڈیو کی صورت میں ثبوت بھی موجود ہیں لہذاٰ الیکشن کمیشن پی پی امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کرے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں