ذہنی صحت متاثر یا سازش کمشنر راولپنڈی کا بیان شبہات کی زد میں

نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کا بیان غیرذمہ دارانہ ہے۔زرائع ابلاغ کے مطابق نگراں وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ کمشنرکے عہدے پر بیٹھا شخص ایسی غیر ذمہ دارانہ باتیں کرسکتا ہے.کمشنر راولپنڈی جوباتیں کر رہے ہیں کیا کوئی نارمل انسان کرسکتا ہے؟

الیکشن کمیشن نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کو مسترد کریا ہے۔الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ڈویژن کے کمشنر کا انتخابات اور الیکشن کمیشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔نہ ہی کمشنر کا الیکشن کمیشن اور الیکشن کمیشن کے عہدے داروں سے کوئی رابطہ تھا۔الیکشن کمیشن کمشنر راولپنڈی کی طرف سے الزامات پر تحقیقاٹ کروائے گا۔

اس سے قبل کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے عام انتخابات میں مبینہ بےضابطگیوں پر اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کیا تھا۔تاہم کمشنر راولپنڈی نے ڈویژن میں 14 حلقوں پر دھاندلی کروانے کی ذمہ داری فبول کی ہے جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے راولپنڈی ڈویژن میں صرف 13 انتخابی حلقے ہیں۔جبکہ کمشنر راولپنڈی نے تمام امیدواروں کو 70 ہزار ووٹوں کی برتری دلوانے کا کا بیان بھی زیر بحث ہے۔کیونکہ ڈویژن بھر میں 50 ہزار سے زائد کی برتری کسی امیدوار کو نہیں ملی۔

ذہنی صحت متاثر یا سازش کمشنر راولپنڈی کا بیان شبہات کی زد میں“ ایک

اپنا تبصرہ لکھیں