سلمان اکرم راجہ ریاستی اور ڈیجیٹل دہشتگردی پھیلا رہے ہیں عون چوہدری

سلمان اکرم راجہ سیاست کر یں یا وکالت کالا کوٹ پہن کر بدمعاشی نہ کریں عون چوہدری جمعہ کے روز پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عون چوہدری کا کہنا تھا کہ وکلا برادری کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن سلمان اکرم راجہ سیاست کر لیں یا وکالت کر لیں لیکن کالا کوٹ پہن کر بدمعاشی نہ کریں،میں اپنے حلقے این اے 128 سے جیتا ہوں اور میرے سامنے ایس ایس پی لاہور کی رپورٹ ہے جس میں لکھا ہے کہ سلمان اکرم راجہ کے لوگوں نے لاہور میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو اٹھایا, مارا اور پھینک دیا.

ہم نے قانون کے دائرے میں رہنا ہے،ان کے لوگ گرفتار ہیں اور آپ کنفرم کر سکتے ہیں کہ وہ ان کے لوگ ہیں،رہنما آئی پی پی نے کہا کہ ایک اور رپورٹ ہے جس میں کچھ وکلا آر او کے آفس میں بیٹھا کر دھاوابول کر اورپریشرائز کرکے اپنی مرضی کارزلٹ بنوایا، ہمارا کوئی بندہ ادھر نہیں تھا۔ امیدوار کو ریٹرننگ افسر کے پاس جانے کی اجازت ہوتی ہے لیکن 70 لوگوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ سب کو آر او نے باہر نکال دیا۔ انہوں نے باہر لڑائی کی اور ہوائی فائرنگ کی۔میں ابھی لاہور جاؤں گا اور ان پر ایف آئی آر کرواؤں گا۔

عون چوہدری نے کہا میری جیت کا نوٹیفکیشن ہوتا ہے تو راجہ صاحب اسٹے لے لیتے ہیں لیکن عدالت نے اسٹے کو خارج کر کے ای سی پی بھیج دیا۔ان کے مطابق مجھے وننگ کینڈیڈیٹ بتایا گیا ہے، سلمان اکرم راجہ ہائیکورٹ جاتے ہیں اور میرا نوٹیفکیشن معطل ہو جاتا ہے۔جو فارم 45 یہ دیں وہ ٹھیک ہے لیکن جو ہم دیں وہ غلط ہیں۔انہوں نے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ بنایا ہے۔ آپ ریاستی دہشت گردی اور ڈیجیٹل دہشتگردی پھیلا رہے ہیں۔میں ایک پریس کانفرنس کل لاہور میں رکھ رہا ہوں جس میں ایک اور راز فاش کروں گا۔

آپ نے ساری زندگی ایک معزز سیاستدان کو کس کس لیول پر برا کہا ہے، بچوں سے ذلیل کروایا اور جلسے میں برے برے نام دلوائے لیکن کل آپ کی لیڈرشپ جا کر مولانا صاحب کے قدموں میں بیٹھ گئی، میں اس جلسوں میں تھا جب ان پر ذاتی حملے کیئے جاتے تھے۔

انہوں نے کہا جہانگیر ترین پاکستان کے لیے کام کر رہے تھے اور وہ بیمار بھی ہوگئے تھے۔ وہ جب پی ٹی آئی سے علیحدہ ہوئے تو انہوں نے سیاست چھوڑنے کا سوچا لیکن ہم نے انہیں منایا۔

اپنا تبصرہ لکھیں