آئینی عہدوں پرنامزدگی کے لیے پارٹی راہنماوں کاانتخاب بلاول کے لیے امتحان بن گیا

پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مذاکراتی کمیٹیوں کے مابین مذاکرات کا دوسرا دورکل ہفتہ کے روز ہو 3 بجے منعقد ہو گا۔پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کو حکومت سازی اوروزیر اعظم کے انتخاب میں حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ اہم آئینی عہدوں کے حصول میں ن لیگ سے حمایت طلب کی ہے۔

پارٹی کے اہم رہنماؤں کی آئینی عہدوں کے لیے نامزدگی کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مشکلات کا شکار ہیں۔پارٹی زرائع کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی قومی اسمبلی کے اسپیکر کے لیے میدان میں تھے تاہم انہیں سینیٹ کی نشست برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے نامزد کیا جائے گا۔

جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ خواہش مند ہیں۔پارٹی زرائع کے مطابق دونوں ایوانوں میں سندھ سے تعلق رکھنے والے راہنماوں کو اہم عہدے ملنے کا امکان ہے۔جبکہ ن لیگ نے سپیکر اسمبلی کے لیے ایاز صادق کو بطور امیدوار پیپلز پارٹی سے حمایت طلب کرنے کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کو حکومت میں شامل ہونے کے مطالبات کیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں