پاکستانی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر امریکا کو تشویش ہے ہم قریب سے نظر رکھے ہوئے ہیں جان کربی

امریکا نے دوسری مرتبہ پاکستانی انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے.انہوں نے کہاصرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا میں کہیں بھی ایسے الزامات کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ۔فیصلہ امریکا کو نہیں خود پاکستان کو کرنا ہے۔ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا پاکستان میں آنے والی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے۔

دوسری طرف امریکی نیشنل سکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے بھی پاکستانی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر کہا کہ پاکستان کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات پروائٹ ہاؤس کو تشویش ہے۔

جان کربی نے کہا کہ رپورٹس میں سنا ہے کہ ڈرانے دھمکانے، ووٹرز کو دبانے اور اس جیسے کے واقعات ہوئے ہیں۔نہوں نے کہا کہ ہم اسے معاملے کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں، بین الاقوامی مانیٹر بھی دیکھ رہے ہیں۔

پاکستانی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر امریکا کو تشویش ہے ہم قریب سے نظر رکھے ہوئے ہیں جان کربی“ ایک

اپنا تبصرہ لکھیں