وزیراعظم کے لیے ووٹ مانگنے پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل رحمان کے گھر پہنچ گیا

اسلام آباد جمعرات کی رات پی ٹی آئی وفد نے عمران خان کا پیغام مولانا فضل الرحمان تک پہنچایا۔وفد نے مولانا کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور اپوزیشن میں ساتھ چلنےکی دعوت دی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت سازی کے امورپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، پی ٹی آئی نے عمرایوب کی بطوروزیراعظم امیدوار کے لیے بھی حمایت مانگ لی۔

ملاقات کے بعدزرائع ابلاغ سےگفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ کا نے کہا کہ حالیہ الیکشن جعلی اوردھاندلی زدہ ہے، یہ عوامی مینڈیٹ نہیں، دونوں جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ الیکشن کو صاف شفاف نہیں کہا جاسکتا، اس الیکشن سے سیاسی و معاشی استحکام نہیں آئےگا۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرسیف کا کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد مولانا فضل الرحمان کے پاس آیا، پی ٹی آئی 17فروری کو ملک گیر احتجاج کرےگی، جے یو آئی نے بھی الیکشن پر شکوک وشبہات کا اظہار کیا ہے۔ہماری بہت اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی ہے۔الیکشن میں عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ بددیانتی ہوئی ہے، مستقبل میں اسی سوچ کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

‏پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد کے موقع پرمولانا فضل الرحمان نے وفد کا استقبال کیا۔ پی ٹی آئی وفد میں اسد قیصر ، عامر ڈوگر، بیرسٹرسیف، فضل محمد ، عمیر نیازی سمیت دیگر شامل

جےیوآئی کے انجنئیر ضیاء الرحمان،سینیٹر طلحہ محمود، اسلم غوری، مفتی روزی خان، حافظ حمداللہ، صاحبزادہ اسجد محمود شامل تھے.ترجمان جے یو آئی کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائدین حالیہ انتخابات پر مشاورت کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں