چائلڈ پورنوگرافی اوربچے کو بلیک میل کرنے کا ملزم راولپنڈی سے گرفتار

ایف آئی اے کے سب انسپیکٹر صارم علی نے ملزم نقیب الرحمن کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم چائلڈ پورنوگرافی مواد بنانے اور شئیر کرنے میں ملوث تھا۔ملزم نے متاثرہ بچے کو ہوٹل میں بلا کر قابل اعتراض ویڈیوز بنائیں۔

ملزم متاثرہ کو قابل اعتراض مواد کی آڑ میں بلیک میل کر رہا تھا۔ملزم نے قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی۔ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں