انسانی سمگلنگ اور سائبرکرائم کی روک تھام کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے وزیرداخلہ

نگران وفاقی وزیرداخلہ ایف آئی اکے ونگز کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کا ملکی سلامتی اور سیکیورٹی میں انتہائی اہم کردار ہے۔ایف آئی اے کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق بنانے کیلئے منصوبوں کا آغاز انتہائی خوش آئند ہے۔دور حاضر کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔انسانی سمگلنگ اور سائبر کرائم کی روک تھام کے لئے ٹیکنالوجی کا موثر استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔تفتیش کاروں کی استعداد کار کو بڑھانا اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا بھی انتہائی ضروری ہے۔

جمعرات کے روز ایف أئی اے ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر ایف أئی اے حکام سے خطاب کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

نگران وفاقی وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی کے ہمراہ ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا.وفاقی وزیر نے ایف آئی اے حکام کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی جہاں پر ان کو ادارہ جاتی امور پر بریفنگ دی گئی. اجلاس میں ایف آئی اے کے تمام ایڈیشنل ڈائیریکٹر جنرلز ، ڈائریکٹرز اور دیگر اعلی افسران نے شرکت کی. بریفنگ میں وفاقی وزیر کو تمام ونگز کی سالانہ کارکردگی پر رپورٹ پیش کی گئی

اپنا تبصرہ لکھیں