وفاق، پنجاب اور بلوچستان میں حکومت سازی ن لیگ اور پیپلز پارٹی عہدے داروں کا مشترکہ اجلاس

اسلام آبادپاکستان پیپلزپارٹی کی رابطہ و کوآرڈینیشن کمیٹی اور مسلم لیگ ن کی کمیٹی کا بدھ کے روز مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ہے۔ترجمان پاکستان پاکستان پیپلزپارٹی کےمطابق دونوں جماعتوں کی کمیٹیوں کے مابین مشاورتی اجلاس کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی کمیٹیوں کے درمیان ملک میں مہنگائی، بیروزگاری اور غربت سے نجات کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی کمیٹیوں کا معاشی، سیاسی، امن و امان او دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مستحکم جمہوری حکومت کے وقت کی ضرورت ہونے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی کمیٹیوں کے درمیان کل ایک اور اجلاس ہوگا جس میں ن لیگ کے دیگر صوبوں کے نمائندگان شریک ہوں گے۔ دیگر ہم خیال سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد معاملات کو حتمی شکل دینے پر، اتفاق کر لیا گیا۔تاہم ہمارے زرائع کے مطابق اجلاس میں وفاق، پنجاب اور بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق تفصیلات پر ابتڈائی گفتگو کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں