اتحادیوں کے بل بوتے پر حکمرانی سے انکارنوازشریف کا مزاج رکاوٹ بنا مریم نواز

‏ن لیگ کی نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کا وزیراعظم بننے میں سے انکار کی وجہ نواز شریف کا مزاج ہے ۔xپر اپنے ٹویٹ کے زریعے مریم نواز نے بتایا وزارت عظمیٰ کا عہدہ قبول نہ کرنے کا مطلب اگر یہ اخذ کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف سیاست سے کنارہ کش ہو رہے ہیں تو اس میں کوئی سچائی نہیں۔ اگلے 5 سال وہ نہ صرف بھرپور سیاست کریں گے بلکہ وفاق اور پنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرستی کریں گے ۔

نوازشریف کی تینوں حکومتوں میں عوام نے واضح اکثریت دی تھی اور یہ بات وہ انتخابی تقاریر میں میں واضح کر چکے ہیں کہ وہ کسی مخلوط حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔ جو لوگ نواز شریف کے مزاج سے وقف ہیں انھیں نواز شریف کے اصولی موقف کا پتہ ہے۔ شہباز شریف اور میں ان کے سپاہی ہیں، انکے حکم کے پابند ہیں اور ان کی سربراہی اور نگرانی میں کام کریں گے-

اپنا تبصرہ لکھیں