اسد قیصر کی این اے 19 سے کامیابی کو چیلنج کر دیا گیا۔صوابی جمعیت علما اسلام(ف) کے رہنما مولانا فضل علی نے صوابی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کامیابی کا نتیجہ چیلنج کر دیا۔
جے یو آئی کے مولانا فضل علی کی جانب سے اسد قیصر کی کامیابی کو پشاور ہائیکورٹ کے ساتھ ساتھ اور الیکشن کمیشن میں بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ زرائع ابلاغ کے مطابق مولانا فضل علی نے اسد قیصر پر الیکشن سے قبل کچھ ریٹرننگ افسروں کو خریدنے کا الزام بھی لگایا ہے۔ ریٹرننگ آفیسر کے دو مختلف فارم 47 میں کھلا تضاد موجود ہے۔
8 فروری کے عام انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 19 صوابی سے اسد قیصر نے کامیابی حاصل کی تھی اور جے یو آئی کے مولانا فضل علی دوسرے نمبر پر رہے تھے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فارم 47 کے مطابق اسد قیصر کے ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار 635 جبکہ مولانا فضل علی 45 ہزار 567 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔