دیگر جماعتوں سے رابطےأصف زرداری اور بلاول نے کمیٹی کو اختیارات دے دیئے

اسلام آباد پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں کمیٹی برائے رابطہ و کوآرڈینیشن کا اجلاس منگل کو رات گئے منعقد ہوا۔ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق اجلاس میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تمام اختیارات رابطہ و کوآرڈینیشن کمیٹی کو سونپ دئیے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی رابطہ و کوآرڈینیشن کمیٹی دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رابطہ و کوآرڈینیشن کمیٹی کے اراکین سید مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، نواب ثنااللہ زہری، شجاع خان، سعید غنی اور ندیم افضل چن اجلاس میں شریک تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں