بلاول زرداری کی پریس کانفرنس اور پاکستان تحریک انصاف کا ردّعمل

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نےاپنے ایک بیان میں بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر اپنا ردّعمل دیتے ہوے کہا ہے انتخابات میں عوام کیجانب سے مسترد کئے جانے کے بعد پی ڈی ایم کے کل پرزوں نے عوام کو دھوکہ دینے کیلئے نئے ناٹک کا آغاز کر دیا ہے، زرداری کے فرزند کی سوچ جمہوری ہوتی تو جاتی امرا کے قزاقوں کے ساتھ مک مکا کی نئی مہم چلانے کی بجائے تحریک انصاف کو میسر عوامی مینڈیٹ تسلیم کرتے اور ووٹ کی کھلی بے حرمتی کی مذمت کرتے،

عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کے حوالے سے زرداری کے فرزند کی جماعت سیاہ تاریخ کی حامل ہے عوامی مینڈیٹ کی کھلی توہین میں پیپلزپارٹی کی سہولتکاری نے پاکستان کو مشرقی بازو کی علیحدگی کا گہرا زخم دیا،

آج زرداری کا فرزند زرداری کے اشاروں پر اپنی خاندانی اور موروثی سیاست کو ننگی بددیانتی اور اقتدار کی بندر بانٹ کے ذریعے زندہ رکھنے کی کوششیں کررہا ہے، آئینی، حکومتی اور پارلیمانی عہدوں کی آپس میں تقسیم کے بعد باہم فاصلوں کی اداکاری ان کے کسی کام آئے گی نہ عوام ان کے جھانسے میں آئیں گے،عمران خان کے دیے گئے شعور کے بعد قوم جانتی ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک ہی سکّے کے دو رُخ، عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھنسانے اور ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے ذمہ دار ہیں

قوم جانتی ہے کہ عمران خان اس بوسیدہ نظام کو بدلنے کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں جس کے یہ دونوں بینیفشری ہیں اور اسے تقویت اور دوام بخشنا چاہتے ہیں قوم کی آئندہ نسلوں کو گروی رکھ کر اپنی موجودہ اور آئندہ نسلوں کے مستقبل محفوظ بنانے کے مکروہ منصوبے عوام خاک میں ملائیں گے حکومت سازی ہو یا حزبِ اختلاف کی ذمہ داریاں سنبھالنے کا معاملہ، تحریک انصاف ہی اکثریّتی مینڈیٹ کی حامل ہے، ان کی ہر سازش اور پسِ پردہ مک مکا کا توڑ نکالیں گے اور ملک و قوم کو ان کے شر سے محفوظ بنائیں گے،

اپنا تبصرہ لکھیں