اسلام آباد میں اسلامی انقلاب ایران کی فتح کی 45ویں سالگرہ اور ایران کے قومی دن کی تقریب

وزیر خارجہ جلیل جیلانی نے آج ایران میں اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کی طرف سے دیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی۔

وزیر خارجہ نے اس اہم سالگرہ پر ایرانی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے دوستی، تعاون اور یکجہتی کے اصولوں پر زور دیا جو پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مظبوط بناتا ہے
ایرانی سفارت خانے کی اس تقریب میں ، مقامی حکام، معززین، فوجی افسران ، سفارت کاروں کے علاوہ مذیبی رہنماؤں اور میڈیا کے ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی

اسلام آباد میں اسلامی انقلاب ایران کی فتح کی 45ویں سالگرہ اور ایران کے قومی دن کی تقریب“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں