حکومت سازی ن لیگ اور کیوایم میں اتفاق پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے مابین مصالحت کروائی جائے گی۔

ایم کیو ایم نے نواز شریف کو پیپلز پارٹی سے شکایات سے متعلق آگاہ کیا۔اور پیپلز پارٹی کی طرف سے ایم کیو ایم کے خلاف اقدامات کو رکوانے کی درخواست کی۔راہنما ن لیگ نواز شریف نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے مابین مصالحت کروانے کے لیے شہباز شریف کو فرائض سونپ دیئے۔اتوار کے روز شریف خاندان کی رہائش گاہ جاتی امرا میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور ایم کیوایم کی قیادت کے درمیان اہم سیاسی بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں گزشتہ 16 ماہ کی طرز پر مل کر حکومت بنانے پر اتفاق کر لیا گیا۔ زرائع ابلاغ کے مطابق ایم کیوایم وفد کی قیادت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف، مریم نواز اور دیگر لیگی راہنما بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ایم کیوایم وفد میں گورنر سندھ کامران ٹسوری، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال بھی شامل ہیں۔ملاقات میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔قبل ازیں رائیونڈ آمد پر مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف، صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ ایم کیو ایم قائدین کا استقبال کیا.

اپنا تبصرہ لکھیں