ن لیگ نےانتخابات سے قبل انتخابات کوجھرلو انتخاب بنا دیا, پیپلز پارٹی

نواز شریف عقاب کے نشان کو ووٹ دیں گے۔ پیپلز پارٹی کی راہنما سینیٹر پلوشہ خان نے منگل کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی صورت بھی ن لیگ کو عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔اگر ایسا کیا گیا تو ان کا پیچھا کریں گے اور وہ واپس انگلستان پہنچ جائیں۔

انہوں نے کہا نواز شریف عقاب کے نشان کو ووٹ دیں گے۔انتخاب سے 2 روز قبل ن لیگ نے رات کی تاریکی میں واردات ڈالی اور تمام اخبارات کے پہلے صفحے پر وزیراعظم نواز شریف کے اشتہارات چھپوا کر الیکشن قوانین کی خلاف ورزی ہے۔جو کہ عوام سے دھوکہ کر رہے ہیں۔ن لیگ والے اب تک پنجاب سے باہر نہیں نکلے پنجاب کسی کی جاگیر نہیں۔یہ 2 مرتبہ پنجاب کو چھوڑ کر بھاگ چکے۔
پلوشہ خان نے کہاپاکستان کے ادارے پاکستان کا زیور ہیں اب ن لیگ پی آئی اے کو فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس طرح پاکستان کی جمہوریت اور استحکام کو داو پر لگا رہے ہیں.انہوں نےمطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کی طرف سے اخبارات کے پہلے صفحے پر وزیراعظم نواز شریف کےاشتہارات کا نوٹس لے۔

ہم کل انتخابات کے روزکوئی بدمعاشی برداشت نہیں کریں گے۔ انتخابات کے روز انٹر نیٹ کی بندش پیپلز پارٹی کے لے نا قابل قبول ہو گی۔سانحہ 9 مئی کے ملزمان عقاب کے نشان پر ن لیگ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان 9مئی والوں کے لیے ن لیگ نےاپنے پرانے ساتھیوں کو نظر انداز بھی کیا۔ میاں صاحب نے انتخاب سے قبل اعلان فتح کر دیا ہے اور جشن منانے کا اعلان کر دیا ہے۔

راہنما پیپلز پارٹی نے کہا ن لیگ کی طرف سے اعلان جشن کے نتیجے مین الیکشن سے قبل جھرلو الیکشن ثابت ہو چکا ہے۔اگر ایسا ہوا توپیپلز پارٹی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف باقاعدہ منظم اور طویل تحریک چلائے گی۔قومی اسمبلی کے انتخابی نتائج کی تاریخ

۔1988 کے انتخابات سے قبل بھی محمد خان جونیجو، پیر پگارا اور غلام مصطفیٰ جتوئی جیسے اتحاد کے سرکردہ رہنما شکست سے دوچار ہوئے۔یہ تینوں انتخابات سے قبل خود کو وزیراعظم کہلانے کا تاثر دے رہے تھے۔اور وزیر اعظم بننے کے لیے اپنی اپنی لابینگ کر رہے تھے۔آج بھی خود کو وزیراعظم کہلانے والا شکست سے دوچار ہو گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں