الیکشن والے دن اگر انٹرنیٹ بند ہوتا ہے تو ہوسکتا ہے امن و امان کی وجہ سے ہو۔ شریف اللہ الیکشن کمشنر سندھ

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کی تیاری کی وجہ سے میڈیا سے پہلی گفتگو ہو نہیں سکی، صاف شفاف انتخابات میں میڈیا کا اہم کردار ہے میڈیا نے الیکشن کے حوالے سے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ سندھ میں بھی الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل ہیں، سندھ میں 2 کروڑ سے زائد ووٹرز حق راہی دہی کا استعمال کرینگے صوبے میں 19 ہزار آٹھ پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں اور الیکشن کا سامان تمام اضلاع میں پہنچا دیا گیا ہے۔شریف اللہ نے بتایا کہ پولنگ اسٹاف کی ڈپلوئمنٹ کا سلسلہ جاری ہے تمام تر سامان 7 فروری کو پولنگ اسٹیشنز میں پہنچایا جائیگا۔ الیکشن ڈے پر صبح ٹھیک 8 بجے پولنگ کا عمل شروع ہوگا۔ میڈیا لوگوں سے ووٹ کاسٹ کرنے کےلئے مہم چلائے۔صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق سیکورٹی کے حوالے سے بھی حکومت سندھ کے ساتھ رابطے میں ہیں تمام تر حساس پولنگ اسٹیشن میں کیمرے لگادئے گئے ہیں۔ ڈی جی رینجرز اور تمام تر اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔الیکشن والے دن اگر انٹرنیٹ بند ہوتا ہے تو ہوسکتا ہے امن و امان کی وجہ سے ہو، امن و امان کی وجہ سے انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ حکومت کرتی ہے۔ الیکشن پراسس کے حوالے سے اب تک کوئی شکایت نہیں آئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں