اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی راہنما سینیٹر پلوشہ نے سوموار کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ بلاول کے مقابلے میں سرکاری امیدوارعطا تارڑ کا لب لہجہ غنڈہ گردی پر مبنی اور بھارتی فلموں سے متاثر ہے۔ن لیگ احراری راونماوں کی اولادوں کو ٹکٹ دیتی ہے۔ان کو ووٹوں کی خرید وفروخت کے وسیع اور پرانا تجربہ ہے۔
انہوں نےکہا عطا تارڑ نے این اے 127 میں ووٹروں کو9 فروری آئے گی کی دھمکیاں دی ہیں۔الیکش کمیشن عطا تارڑ کی دھمکیوں کانوٹس لے اور ان کے خلاف سنجیدہ کاروائی کرے۔یہ سرکاری امیدوار انتخابات کے روز یہ بلوہ اور جھگڑا کرے گا۔ن لیگ کے دیگر راہنما گھر گھر جا کر عوام کو بتا رہیے ہیں تارڑ کی ن لیگ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔9 فروری کا سورج عطا تارڑ کی شکست کی خبر لے کر طلوع ہو گا۔
عطا تارڑ حلقے کے جس ووٹر کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے ساری پیپلز پارٹی اس ووٹر کے ساتھ کھڑی ہوگی۔کسی ووٹر کو عطا تارڑ ہاتھ لگا کر دکھائے ہم ساری کی ساری پارٹی اس ووٹر کےساتھ کھڑی ہو گی۔عطا تارڑ مقدس ایوان کا ممبر بننے کے لائق نہیں ہے۔
اس موقع پر زرائع ابلاغ سے گفتگو کرتےہوئے کہا جس پارٹی کےراہنما بھاگ جاتے ہیں ان کے کارکن کھڑےنہیں رہ سکتے۔الیکشن کمیشن نے انتخابات کے روز اسلام آبادمیں سی ڈی اے کے 1100 سینیٹری ورکرز کو ڈیوٹی پر طلب کر لیا ہے۔جس کےنتیجے میں ان کے حق رائے دہی کا حق استعمال کرنا ناممکن ہو گیاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی 8 فرورری کے انتخابات کے نتائج آنےکے بعد حکومت سازی کے لیے دیگر جماعتوں اور آزاد اراکین اسمبلی سے ضرور رابطہ کرے گی۔