فلائی جناح نے بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کا اعلان کردیا

کراچی:کم قیمت میں فضائی سفر کی سہولت فراہم کرنے والی پاکستان کی ایئرلائن فلائی جناح نے 17 فروری 2024 سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام کو متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ سے ملانے والی اپنی افتتاحی پرواز کے آغاز کے ساتھ اپنے بین الاقوامی پروازوں کےآپریشن آغاز کا اعلان کردیا ہے جو ایک سال تک کامیابی سے پروازیں چلانے کے بعد فضائی کمپنی کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
فلائی جناح دونوں شہروں کو یومیہ پروازوں کے ساتھ جوڑے گا ، اس نئی سروس سے اسلام آباد کے صارفین کو آسان سفری سہولیات کے ساتھ شارجہ ایئرپورٹ کے وسیع نیٹ ورک تک رسائی اور مزید فضائی رابطوں کی فراہمی
ہے۔
اس توسیعی اقدام کےساتھ فلائی جناح نے اپنے بیڑے میں دو نئے ایئربس اے 320جہازوں کے اضافے کا بھی اعلان کیا ہے اس اسٹریٹجک توسیع سے فلائی جناح کے طیاروں کی تعدادپانچ ہوگئی ہے جس سے ایئرلائن کےقابل اعتماد اور سستے ہوائی سفر کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں