ختم نبوت اور حرمت رسولﷺ پر بلاول پہرہ دے گا 40 گدی نشینوں نے پارٹی کی حمایت کر دی

اسلام آباد: ملک بھر سے 40سے زائد درگاہوں اور خانقاہوں کے سجادہ نشینوں نے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا۔منگل کی شام اسلام آباد میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سیکریٹری جنرل نئیر بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ 40 گدی نشینوں نے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا۔حمایت کرنیوالوں میں صاحبزادہ پیر احسان دانش قادری، پیر آف بھلوال شریف، مرکزی جنرل سیکرٹری مشائخ اتحاد کونسل پاکستان پیر محمود احمد عباسی، سجادہ نشین آستانہ عالیہ جنڈی شریف، مرکزی کوآرڈینیٹر مشائخ اتحاد کونسل پاکستان پیر سید علی حیدر حسنی، سجادہ نشین شہبازپورشریف، مرکزی ترجمان و ناظم سیاسی امور مشائخ اتحاد کونسل پاکستان خواجہ محمد فرید کوریجہ، جانشین کوٹ مٹھن شریف، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مشائخ اتحاد کونسل پاکستان پیر سید علی حسنین گیلانی، سجادہ نشین بہگام شریف، صدر شمالی پنجاب مشائخ اتحاد کونسل پاکستان پیر عمار سعید سلیمانی، سجادہ نشین مانگٹ شریف پیر سید علی نواز، سجادہ نشین پیرسیدبلال احمد سرکار، پیر سید محبوب شاہ کاظمی، صدر تنظم اہلسنت انٹرنیشنل کے پی کےپیرسیدعلی اصغر شاہ، سجادہ نشین آستانہ عالیہ گھڑی پنہ شریف پیر محمد داؤد چشتی، سجادہ نشین خانقاہ ایوبیہ سلطانیہ اٹک، علامہ مخدوم پیر سید قاسم علی شاہ گیلانی سجادہ نشین حضرت شاہ چراغ لاہوری و حضرت سخی سیدن دیپالپوری، صوبائی صدر مشائخ اتحاد کونسل پاکستان صوبہ پنجاب صاحبزادہ میاں عرفان گجردربار عالیہ قادریہ نوشاہیہ، پیرمحمد نوازش گجرشامل ہیں۔

اس موقع پر سید نیئر حسین بخاری نے سردار یعقوب،نذیر ڈھوکی اور سجادہ نشینوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ 40سے زائد درگاہوں اور خانقاہوں کے سجادہ نشینوں کی پیپلز پارٹی کی حمایت پر ان کا شکر گذار ہوں۔پیپلز پارٹی نے قادیانی فتنہ کو آئینی طور پر ختم کیا۔پی پی نے ہمیشہ ایسی قانون سازی کرتی ختم نبوت پر حرف نہ آئے۔ پاکستان کا کلمہ گو ختم نبوت کا پہرہ دیں گے۔

پیر محمود احمد عباسی نے کہا کہ سیاست کا ماحول ہے۔ پیر عظام نے فیصلہ کیا ہےکہ ہم پیپلز پارٹی کی حمایت کرینگے۔پیپلز پارٹی نے ملک کو آئین دیا،ایٹم کی بنیاد رکھی،ختم نبوت کا قانون بنایا،مزدور کو عزت دی اور ان کی تنخوا ہوں کو ڈبل کیا،مشائخ کی ایک بڑی تعداد پی پی کی حمایت کریگی۔قادنیت کے فتنہ کو آئینی طور پر ختم کیا پی پی پی کی حمایت کریں پیپلز پارٹی نے ختم نبوت کا قانون بنایا ہے پی پی پی نے مزدور کو عزت دی ہے شناختی کارڈ دیا مشائخ کی بڑی تعداد پی پی پی کی حمایت کررہی ہے۔مشائخ عظام نے کہا کہ مشائخ دیگر حلقوں کے علاوہ این اے 127سے بلاول بھٹو زرادری کی بھرپور حمایت کرینگے۔بلاول بھٹو زرادی سے صوفیا کا نصاب،مذہبی و سیاسی انتشار کا خاتمہ،تحفظ ناموس رسالت ﷺ،ناموس اہلبیت و ناموس صحابہ پر بات کی جبکہ درگاہوں کی آمدنی درگاہوں پر ہی خرچ ہونی چاہیئے۔بلاول بھٹو زرداری نے ان سب باتوں سے اتفاق کیاکہ کامیابی کی صورت میں ان مطالبات پر قانون سازی کی جائیگی۔

جبکہ مشائخ اور گدی نشینوں کے وفد نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات بھی کی۔کونسل میں شامل تمام گدی نشینوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔اور کونسل کے اراکین کا بلخصوص این اے 127 میں چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں