کونونشن سینٹر میں محفل سماع بسلسلہ جشن مولود کعبہ حضرت علی کرم اللہ وجہ الکریم کا انعقاد

اسلام آباد. پیر ہاوس بری امام سرکار کے زیر اہتمام اور سجادہ نشین دربار حضرت بری امام سرکار رح و جانشین دربار عالیہ رتے ہوتر شریف پیر سید محمد علی گیلانی صاحب کی زیر نگرانی کونونشن سینٹر اسلام آباد میں محفل سماع بسلسلہ جشن مولود کعبہ حضرت علی کرم اللہ وجہ الکریم کا انعقاد ہوا. جس میں ملک کے نامور ثناء خواں حضرات کے علاوہ عالمی شہرت یافتہ قوال شیر میاں داد نے نظرانہ عقیدت پیش کیا. اس موقع پر ملک کی معروف مزہبی، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی.

سجادہ نشین دربار حضرت بری امام سرکار رح و جانشین دربار عالیہ رتے ہوتر شریف پیر سید حیدر علی گیلانی صاحب نےاس موقع پر قرآن و حدیث کی روشنی میں مولا علی علیہ السلام کی فضیلت و افضلیت کو بیان کیا. پیر صاحب کا کہنا تھا مولا علی علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل ہی ذریعہ نجات ہے. اس موقع پر پیر صاحب نے مزہبی ہم آہنگی کے فروغ اور فرقہ واریت کی نفی پر زور دیا.
پیر صاحب نے کہا کہ تفریق خواہ مسلکی ہو یا لسانی ہمارے ملک اور اس کے اداروں کے لیے زہر قاتل ہے۔ ہمیں خود کو من حیث القوم مظبوط کرنا ہو گا تا کہ پھر کوئی اسلامی ملک فلسطین اور کشمیر نہ بنے۔ اس موقع پر پیر صاحبان نے دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قرارداد بھی منظور کی. تقریب کے اختتام پر پیر صاحب نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا فرمائی. اس موقع پر شرکاء محفل کیلئے وسیع لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا.

اپنا تبصرہ لکھیں