سندھ پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا آغاز، افتتاحی تقریب میں آصفہ بھٹو زرداری بطور مہمان خصوصی شرکت

سندھ پریمیر لیگ کی مہمان خصوصی بی بی آصفہ بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ پریمیئر لیگ نہ صرف پورے ملک بلکہ دنیا کو بتائے گی کہ سندھ میں کتنا ٹیلنٹ ہے۔کراچی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی بی آصفہ بھٹو نے کہا کہ سندھ پریمیئر لیگ کو سندھ میں ویلکم کرتے ہیں، سندھ دھرتی کے نوجوان بہت کچھ کرسکتے ہیں، بہت خوشی ہے کہ سندھ میں اس لیگ کا انعقاد ہورہا ہے، اس بار پاکستان کی عوام صحیح لوگوں کا انتخاب کریں گے۔بی بی آصفہ بھٹو نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے ہمیں سکھایا ہے کہ نہ تیرا، نہ میرا، ہم سب کا پاکستان، کھیل لوگوں کو جوڑتے ہیں، انہیں آگے بڑھنے کا موقع دیتی ہے، کرکٹ پاکستانیوں کے خون میں دوڑتی ہے، سندھ میں ٹیلنٹ کی کوٸی کمی نہیں ہے، کاش سیاست میں اسپورٹس مین اسپرٹ ہوتی تو ہمارا ملک بھی ترقی کرتا۔رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت سندھ کے لوگوں کے لیے یہ کام کررہی ہے، میری نیک تمناٸیں تمام ٹیموں کے ساتھ ہیں، اس بار پاکستان کی عوام نٸی سوچ کا انتخاب کریں گے۔ اس سے قبل افتتاحی تقریب میں سندھ پریمیئر لیگ کے صدر اسلم ملک، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، نگران صوبائی وزراء ڈاکٹر جنید علی شاہ اور احمد شاہ نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان تھی ۔ تقریب کے آخر میں آتش بازی کا مظاہرہ بھی ہوا۔

سندھ پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا آغاز، افتتاحی تقریب میں آصفہ بھٹو زرداری بطور مہمان خصوصی شرکت“ ایک

اپنا تبصرہ لکھیں