اسلام آباد ترش آوہ پھلوں کی 2 روزہ نمائش کا افتتاح

اسلام آبادمیں منگل کے روز یونیورسٹی آف سرگودھا اور کامسٹیک کے اشتراک سے سائٹرس فیسٹ کا افتتاح کیا گیا۔

یونیورسٹی آف سرگودھا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر سرگودھا یونیوڑنیورسٹی قیصر عباس نے کہا کہ اسلام آباد میں کینو کی یہ پہلی نمائش ہے۔انہوں نے یونیورسٹی آف سرگودھا کی مختصر تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس یونیورسٹی کی انفرادیت یہ ہے کہ اس میں میڈیکل اور ایگریکلچر دونوں کی فیکلٹیز موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کینو پھل کی سائنسی خصوصیات پر کام کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔پروفیسر عباس نے کہا کہ آج کی نمائش میں کھٹاس والے پھلوں کی 45 اقسام رکھی گئی ہیں اور انہوں نے کہا کہ آئندہ سال نمائش میں مزید اقسام رکھی جائیں گی۔انہوں نے سفارش کی کہ ہمارے پاس کھٹاس والے پھل ہیں لیکن ہمیں برآمد کرنے کے لیے اس جادوئی پھل سے ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر کینو کے پھل کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر عرفان اللہ نے اس پھل کی غذائی اہمیت کے بارے میں ایک جامع پریزنٹیشن دی۔انہوں نے کاشتکاروں کو درپیش چیلنجز کے بارے میں بھی بات کی اور ان چیلنجوں پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے بتایا کہ کاشت کا رقبہ اور صوبوں کا پیداواری حصہ کم ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس جادوئی فروٹ کی برآمد میں سہولت کے لیے کینو کی منڈی، ایکسپو سینٹر اور ڈرائی پورٹ قائم کرنے کی سفارش کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک نے کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسی لینس کی رکن ہونے کے ناطے بہت اہم کردار ادا کر رہی ہے اور اس نے او آئی سی ریاستوں کے طلباء کو فیلو شپ کی پیشکش کی ہے، اور بہت سے سکالرز کو اس میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینو ایک انتہائی غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔ انہوں نے اس پھل کی دواؤں کی خصوصیات کو معلوم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے اس پھل کی طبی خصوصیات کو معلوم کرنے کے اقدام کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ کامسٹیک نے نائجیریا میں اس پھل پر کام کرنے کے لئے ایک یونٹ قائم کیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں سوڈان، یمن، ایران، آذربائیجان، فلسطین، کرغزستان، ترک جمہوریہ شمالی قبرص، کینیا اور روس کے سفیروں اور سفارت کاروں نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں